25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
15سا ل بعد خا تون کی ٹیڑھی ٹانگوں کو سیدھا کر دیا
چین میںXiao Fangنا می 22سا لہ خا تون کی ٹیڑھی ٹا نگوں کو پندرہ سا لوں کے بعد ایک کا میاب آپریشن کے ذریعے سید ھا کر دیا گیا ہے۔پندرہ سا ل قبل جب Fang صرف سا ت سا ل کی تھیں تو ایک خطر نا ک کار ایکسیڈنٹ میں اس کی دو نوں ٹا نگیں گھٹنے سے نیچے ٹیڑھی ہو گئیں تھی اور وقت کے سا تھ ساتھ متا ثرہ ٹا نگیں بھی پیچھے کی جا نب مڑے ہو ئے انداز میں بڑھنے لگیں۔چینی ڈا کٹرو ں نے ایک کا میاب آپریشن کے بعد Fang کی فا ضل ٹیڑھی ہڈیو ں کو ٹا نگوں سے باہرنکا ل کر اس کی ٹا نگیں سیدھی کر دیں ہیں۔اب امید کی جا رہی ہے کہ Fang پندرہ سا لوں کے بعد اپنی دونوں ٹا نگوں پر نا صرف با آسا نی کھڑی ہو سکے گی بلکہ چل پھر کر عا م لو گوں کی طرح زندگی گزار سکیں گی۔