25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
30سال میں زکام سے50ہزار افراد ہلاک ہوئے
گزشتہ تیس سالوں میں موسمی زکام سے50ہزار افراد ہلاک ہوئے،اس میں سوائن فلو کی اموات شامل نہیں ہیں، جب کہ رواں برس موسمی زکام سے36ہزار افراد کی ہلاکت کے خدشے کی رپورٹیں گمراہ کن ہیں۔ امریکی اخبار 'لاس اینجلس ٹائمز' نے ''سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن '' کے حوالے سے بتایا کہ ایک خاص موسم میں موسمی زکام سے اوسطاً36ہزار ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے یہ تعداد حقیقت پر مبنی نہیں ہے اور یہ اعداد وشمار گمراہ کن ہیں۔ اصل اعدادوشمار23ہزار سے کچھ زیادہ ہیں۔ گزشتہ تیس برسوں میں موسمی زکام سے 50ہزار افراد ہلاک ہوئے اور یہ2007تک کے سالوں تک اعدادوشمار ہیں۔ کسی بھی سال کم از کم موسمی زکام سے اموات 3300رہیں۔اس میں سوائن فلو کی اموات شامل نہیں ہیں۔