25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
آملہ: معدے کی تیزابیت اور انفیکشن کا خاتمہ
عام طور پر جڑی بو ٹی آملہ کو با لوں کی مضبو طی ،چمک اور گر تے با لوں کے علا ج کے لئے استعما ل کیا جا تا ہے لیکن طبی ما ہر ین کا کہنا ہے آملہ نہایت صحت بخش بو ٹی ہے اور دن میں دو مر تبہ دودھ یا پا نی میں آملہ پائوڈر اور شکر ملا کر پینے سے معدے کی تیزابیت سے چھٹکا رہ ممکن ہے۔ما ہرین کے مطا بق آملہ میں قدرتی طور پر جراثیم کش خصوصیات پا ئی جا تی ہیں جس کے باعث آملہ کا استعما ل انفکشن سے محفوظ رکھتا ہے اورقوتِ مدافعت کو بڑھا تا ہے۔یہی نہیں بلکہ آملہ کے جو س کو شہد کے ساتھ ملا کر کھانے سے بینا ئی کی کمزوری پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔