25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ادرک:پٹھوں کی تکالیف سے نجات کا موثر ذریعہ
کل تک جو چیزیں محض ٹوٹکوں کے طور پر استعمال کی جاتی تھیں آج ان کے طبی فوائد کو میڈیکل سائنس بھی ثابت کررہی ہے۔ ادرک کو قدیم چینی طریقہ علاج میں پٹھوں اور جوڑوں کی تکالیف کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا تھا تاہم اب ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے بھی ادرک کے طبی فوائد پر تحقیق کر کے اسے پٹھوں کی تکالیف سے نجات کا موثر ذریعہ قرار دیا ہے۔ امریکی ریاست جارجیا میں کی جانے والی اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ادرک کا روزانہ استعمال پٹھوں کے ساتھ ساتھ جوڑوں کی تکالیف سے حفاظت کابھی انتہائی موثر ذریعہ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ادرک کا استعمال پٹھوں کے درد میں 23 سے 25 فیصد تک کمی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔