25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
انار کے جوس سے چربی کا خاتمہ
کھٹے میٹھے انار کا جوس صرف ذائقے میں ہی مزیدار نہیں ہوتا بلکہ ان کے کئی ایسے طبی فوائد بھی ہیں جو انتہائی اہم ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کے ایک تحقیقاتی ادارے میں کی جانے والی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ انار کا جوس پینے سے پیٹ کے گرد جمع ہونے والی چربی کا خاتمہ ہوتا ہے ۔ انار کے جوس میں پائے جانے والے قدرتی اجزا موٹاپے کا باعث بننے والے خلیات کا خاتمہ کر کے چربی گھلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ انار کا استعمال گردے کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے بھی انتہائی مفید ہے۔