تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:6

ٹماٹر غذائیت سے بھرپور پھل

ٹماٹر غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ اس کا استعمال پھل کے طور پر بھی کیا جاتا ہے اور سبزی کے طور پر بھی۔ اس میں قدرت نے صحت کے لیے بیش بہا فوائد رکھےہیں۔ ٹماٹر میں لیکوپین نامی جز کینسر سے بچاتا ہے۔ وٹامن اے کی موجودگی کے باعث ٹماٹر بینائی کو درست رکھتا ہے اور بڑی عمر میں اندھے پن سے بچاتا ہے۔



ٹماٹر کا متواتر استعمال دل کے امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ٹماٹر سے کولیسٹرول کی سطح نارمل اور خون میں شوگر کنٹرول میں رہتی ہے۔ ٹماٹر دانتوں، بال اور جلد کےلیے بہت فائدے مند ہے۔ ٹماٹر وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ رنگ بھی نکھارتا ہے۔ اس کا جوس ہڈیوں کی توڑ پھوڑ سے بچاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.