25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
بچوں کو ٹیوب کے ذریعے خوراک دینے کا عمل
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو ٹیوب کے ذریعے خوراک دینے کا عمل ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں اکثر وبیشتر ناکام ہوجاتا ہے جس سے مزید مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ نیشنل کانفیڈنیشل انکوائری کے تحت کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ایسے10 بچوں میں سے 4 بچے بھوکے رہنے سے غذائی قلت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسے بچوں کو خوراک دینے کیلئے متبادل طریقہ کار اختیار کرنا چاہئے تاکہ ان کی ہلاکتوں کی شرح کو کم کیا جاسکے۔ تحقیق کرنے والے پروفیسر بیرٹی لے ہا نے اس بارے میں کہاہے کہ طبی ماہرین کے پاس ٹیوب کے علاوہ دوسرا فوری طریقہ کار نہیں ہے مگر اس کا متبادل انتظام کرنا پڑے گا تاکہ ہسپتالوں میں غدائی قلت کی وجہ سے ہلاکتوں کی شرح کو کم سے کم کیا جا سکے۔