تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

بچوں میں دمہ کا باعث بننے والے 7 جینز کی شناخت

سائنس دانوںنے بچوں میں دمہ کے مرض سے متعلق 7 جینز شناخت کئے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اب بچپن میں دمے کا علاج معالجہ زیادہ بہتر طریقہ سے ہے۔ برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد تحقیق ہے جس سے نئی ادویات کی تیاری میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔ ایمپریل کالج لندن کے شعبہ ہیومن جینٹکس کے پروفیسر میریم موفایوٹ نے اپنی اس تحقیق کے متعلق کہا ہے کہ اس تحقیق سے اب یہ سمجھ آ جائے گی کہ الرجی کس طرح پیدا ہوتی ہے اور اس الرجی سے ہوا اور سانس میں تنگی کے آثار کس طرح سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تحقیق کا مطلب یہ نہیں ہے کہ الرجی اہمیتکی حامل نہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ الرجی بحثیت مجموعی ایک بیماری کوکس طرح کنٹرول کیا جاسکے گا.

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.