25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
بچوں میں دمہ کی اہم وجہ برگرکھانے کی عادت بھی ہے
بچوں میں دمہ کی علامات اوراس مرض کی شدت میں اضافے کیلئے برگرکھانے کا رجحان اہم کردارادا کرتا ہے جو بچے ہفتے میں تین یا اس سے زیادہ برگر کھاتے ہیں انھیں سانس اور کھانسی کاخطرہ 64 فیصد بڑھ جاتا ہے ایسے بچوں کوبرگر کی جگہ تازہ پھلوں کی عادت ڈال کر خطرے کو کم کیاجاسکتا ہے? جرمنی ' برطانیہ اور اسپین کی مشترکہ تحقیق میں 50 ہزار بچوں کے تجزیے کے بعد برگر کے استعمال اوردمہ کے درمیان تعلق دیکھا گیا? ماہرین طب نے برگر میں استعمال ہونے والے غذائی مواد بچوں کے پھیپھڑوں میں سوزش کاباعث بنتے ہیں جس سے علامات کاآغاز ہوتا ہے? ماہرین نے کہا ہے کہ برگر کے علاوہ بھی درجنوں عوامل دمہ کا باعث بنتے ہیں مگر برگر کھانے والے بچوں میں یہ عوامل زیادہ شدت سے سامنے آسکتے ہیں?