25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
بادام: وائرل انفیکشنز سے نمٹنے کے لئے مفید
اٹلی کے انسٹیٹیوٹ آف فوڈ ریسرچ ناروچ اور Policlinicoیونیورسٹی کے سائنسی محققین نے ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ بادام کھانے سے جسم کو عام سردی اور نزلے سمیت کئی وائرل انفیکشنز سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق بادام کی جِلد میں پائے جانے والے قدرتی کیمیاوی اجزا جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہوئے انہیں کئی قسم کے وائرل انفیکشنز سے نبرد آزما ہونے اورطاقت دیتے ہیں۔اس تحقیق سے منظرِ عام پر آنے والی مفید معلومات میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ بادام کی جِلد سفید خلیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں وائرسز کی شناخت کرنے میں مدد دیتی ہے۔