25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
بینائی کو ڈھلتی عمر کے اثرات سے بچایا جاسکتا ہے
ماہرین ِ امراضِ چشم نے برسوں کی تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ مختلف مشقوں کے ذریعے نہ صرف آنکھوں کی بینائی کو طاقتور بنایا جاسکتا ہے ۔بلکہ ڈھلتی عمر کے ساتھ کمزور ہوتی بینائی بحال بھی کی جاسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دور جدید کی مختلف چیزوں نے جن میں ٹی وی اور کمپیوٹرز شامل ہیں نہ صرف انسانی طرزِ زندگی متاثر کیا ہے بلکہ اس سے بینائی بھی کمزور ہورہی ہے۔ محققین اب اس بات پر متفق ہیں کہ کمزور بینائی والے افراد کوصرف انتہائی مجبوری میں عینک کا استعمال کرنا چاہیے۔تحقیق کے مطابق کتابیں پڑھتے ہوئے ،ٹی وی یا کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے ہر 30منٹ بعد دور کسی جگہ کسی ایکچیز پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔ ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑنے کے بعد کپ بنا کر تھوڑی دیر آنکھوں پر اس طرح رکھ لینا چاہیے کہ انگلیوں کے درمیان سے روشنی نہ گذر سکے اور غذاں کا مناسب انتخاب کیا جانا چاہیے۔