25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
بھر پور نیند اور موٹاپا ختم،جدید تحقیق
بھرپور نیند لینے سے چربی کا خاتمہ ہو تا ہے۔یونیورسٹی آف شکاگو میں کی گئی تحقیق کے مطابق زیادہ سونا جسم سے چربی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق دانوں نے موٹاپے کا شکار دس مرد و خواتین کو مختلف لیباٹریز میں دو ہفتے تک نیند پوری کرنے کا کہا۔ اس دوران ان سب کو ایک جیسی کیلیوریز کی غذا کھلائی گئی ۔پہلے مرحلے میں ان افراد نے ایک رات میں 8.5گھنٹے نیند لی جب کہ دوسرے مرحلے میں 5.5گھنٹے نیند لی۔تحقیق سے ثابت ہوا کہ نیند زیادہ لینے والوں کی چربی کم ہوگئی۔