25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
برین ٹیور کا موثر علاج دریافت کرنے کا دعویٰ
امریکی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے برین ٹیومر کے موثر علاج کا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی کے بائیولوجیکل انجینئر کارل ہیریخوف نے کہا ہے کہ انھوں نے دماغ کو جدید طریقے سے حرارت پہنچا کر برین ٹیومر کے علاج میں حیران کن کامیابی حاصل کی ہے۔انھوں نے بتایا کہ دماغ کو خون پہنچانے والی مرکزی شریان میں ایک الٹرا ساونڈ کی تھیٹر لگا کر مریض کے خون میں دوا کے ساتھ لیپوسومز داخل کیے جائیں گے اور دوا برین ٹیومر کے مقام پر پہنچ کر کام کرے گی۔انھوں نے کہا کہ نئے طریقہ علاج میں روایتی طریقوں مثلا سرجری،کیموتھراپی یا تاب کاری کی طرح سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوں گےتاہم ابھی یہ تحقیق ابتدائی مرحلے میں ہے۔