25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
بروکلی سے پراٹیسٹ سرطان کا خطرہ کم ہو سکتا ہے
جدید طبی تحقیق کے مطابق بروکلی کے استعمال سے پرا پراسٹیٹ کینسر کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ بروکلی گوبھی نما سلاد کے پتے ہوتے ہیں جو عام طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں بطور سبزی استعمال ہوتے ہیں۔ ماہرین طب نے ایک تحقیق کے دوران ان پتوں میں کیمیاوی مادہ سیولافارفین دریافت کیا ہے جو پراسٹیٹ کے سرطان کی نشوونما کو روک دیتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ریسرچ کے پروفیسر رچرڈ متھین کے مطابق یہ تحقیق مزید آگے بڑھائے جائے گی۔ ناروے کے طبی ماہرین کے ساتھ مل کر ریسرچ پارک یوکے کا ادارہ اس پر مزید تحقیق کرے گا تاکہ اس مخصوص کیمیاوی جزو کو دوا میں بدلا جا سکے۔ یہ تحقیق فی الوقت بائیو میڈ سنٹرل میں مکمل کی گئی ہے جس کو جریدے مالیکولر کینسر نے شائع کیا ہے۔