تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

کلورین ملے پانی میںتیراکی سرطان کا باعث بن سکتاہے

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ انڈور سوئمنگ پول جہاں کلورین ملا پانی ہوتا ہے۔اس میں تیراکی سے سرطان جیسا مہلک مرض لاحق ہو سکتا ہے۔ Environmental Health Perspectives نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق تیراکی ایک صحت مند ورزش ہے تاہم پانی میں کلورین اور دوسرے کیمیکل کی موجود گی اسے مضرِ صحت بنادیتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کلورین ملے پانی میں تیرنے سے DNA پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو بالاآخرسرطان جیسے موذی مرض میں مبتلا کردیتے ہیں۔تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تیراکی کے لیے دستیاب پانی میں کلورین کے علاوہ تیرنے والوں کا پسینہ اور دوسرےاس طرح کے اجزا شامل ہو کر پانی کو مزید خراب اور مہلک بناتے ہیں جس کے نتیجے میں جلد کے خلیوں میں بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ خون اورپھیپھڑوں کے سرطان جیسے مرض بھی لاحق ہو سکتے ہیں اس لیے انڈور سوئمنگ پول کے پانی میں کلوریل اور دوسرے کیمیکل کی مقدار کو کم کرکے اسے مضرِ صحت ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.