25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات سے ڈپریشن
ماہرین طب نے خبردار کیا ہے کہ طویل عرصہ تک کولیسٹرول کو کم کرنے والی مختلف ادویات سے ڈپریشن پیدا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ سنٹر فار سیلولر اینڈ مالیکیولر بیا لوجی میں جانوروں پر کی جانے والی تحقیق میں ان ادویات کے تجربات کئے گئے ۔ ماہرین نے دیکھا کہ رویوں اور موڈ کو کنٹرول کرنے والے دماغ کے نیوٹرانسمیٹرز ان ادویات کی وجہ سے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس سے شدید ترین ڈپریشن لاحق ہونے کے احکامات بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ جسم میں کولیسٹرول کی نارمل سطح ان نیوروٹرانسمیٹرز کو کام کرنے میں مدد دیتی ہے۔ امریکن کیمیکل سوسائٹی نے اپنے جریدے بائیوکیمسٹری میں شائع ہونے والی تحقیق اس کے مختلف عوامل اور روک تھام کے متعلق تجاویز دی ہیں۔