تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

دانت کو واپس جبڑے میں لگانے کی تکنیک دریافت

طبی ماہرین نے دانت کو جبڑے میں واپس لگانے کی نئی تکنیک دریافت کر لی ہے۔ شکاگو کی Illinois University of کی تحقیق کے مطابق cells stem کے استعمال سے دانت کو جبڑے میں واپس پیوست کرنے کا تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس نئی تکنیک سے مسوڑوں کی بیماری کے نتیجے میں دانت ضائع ہونے جیسے مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ دو سے چار ماہ تک چوہوں پر کیے گئے تجربے میں stemcells کو مسوڑوں کی خالی جگہوں پر بیج کی طرز پر بو دیا گیا، بعد ازاں اسی جگہ پر دانت کو رکھ دیا گیا ، کچھ دنوں بعد پتا چلا کہ دانت کو نئے پیدا ہونے والے فائبر نے گھیر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.