25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
دانتوں کی سرجری سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ
دانتوں کی سرجری کروانے والوں کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ رہتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دانتوں کی سرجری کے لئے صبح کا وقت بہتر ہوتا ہے۔ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ جو لوگ دانتوں کی سرجری کروانا چاہتے ہیں انھیں چاہیئے کہ اگر انھیں دل کا عارضہ لاحق ہے تو اس بات سے ڈاکٹر کو ضرور آگاہ کریں ۔کیونکہ عموماً دانتوں کی سرجری کے دوران دل کا دورہ پڑنے کا خدشہ رہتا ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دانتوں کی سرجری کے لئے صبح نو بجے کا وقت موزوں رہتا ہے کیونکہ اس وقت انسانی قوت مدافعت پوری طرح فعال ہوتی ہے۔