تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

درمیانی عمر میں ذیابیطس کے خطرات میں کئی گنا اضافہ

نئی طبی تحقیق کے مطابق درمیانی عمر میں ذیابیطس میںمبتلا ہونے کے خطرات میں کئی گنا اضافہ ہوجاتاہے۔ 50سے 65 سال کی عمر میںذیابیطس کے خطرات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔یونیورسٹی آف واشنگٹن میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 80فیصد لوگوں کا 50سال کی عمر تک پہنچتے ہوئے وزن20پونڈ تک بڑھ جاتاہے مگرجن لوگوں کا پہلے ہی وزن 20پونڈ زیادہ ہو ان کو ذیابیطس کا خطرہ5 گنا زیادہ ہے۔ جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ جن لوگوں کا وزن 25سال کے بعدسے بڑھنے لگتا ہے ان کو ذیابطیس کے خطرات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹرمیری بیگز نے کہا ہے کہ اس تحقیق کے اعدادوشمار عالمی سطح پر ذیابیطس کے خطرات کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.