25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
دل کے امراض کی کئی سال پہلے تشخیص کرنیوالا ٹیسٹ
سکاٹ لینڈ کی گلاسگو یونیورسٹی کے سائنسی محققین نے ایک ایساٹیسٹ تیار کرلیا ہے جس کے تحت دل کے امراض کی علامات ظاہر ہونے سے کئی سال پہلے ان کی تشخیص ممکن ہوسکے گی۔اس ٹیسٹ میں عام خون کے نمونے حاصل کرنے کے بجائے پیشاب کے نمونے لیے جائیں گے جن میں مختلف پروٹینز کی سطح کی جانچ پڑتال کے ذریعے دل کے امراض کا پتا چلایا جاسکے گا۔اس ٹیسٹ کے ذریعے شریانوں کو پہنچنے والے نقصان کی تشخیص ہوجاتی ہے جو بعدِ ازاں دل کے دوروں، انجائنا اور دل بند ہوجانے جیسی خطرناک بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔ نوے فیصد تک درست نتائج دینے والا یہ ٹیسٹ اگلے دو سالوں میں عام علاج معالجے کا حصہ بنادیا جائیگا۔