25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
دن میں 3 مرتبہ کھانا صحت کیلئے بہترین
امریکہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق دن میں 3 مرتبہ کھانا صحت کیلئے بہترین حکمت عملی ہے۔ اس سے جہاں جسم میں چربی پگھلانے کیلئے جسم کو متحرک ہونا پڑتا ہے وہاں دن میں ہر وقت تھوڑے تھوڑے وقفے سے کھانے سے پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ پیورڈیو یونیورسٹی انڈیانا کی اس تحقیق کے مطابق جو لوگ موٹاپے کو کم کرنے کیلئے اس طریقہ کار پر عمل کرتے ہیں وہ اپنے جیسے موٹے دیگر افراد سے زیادہ مطمئن نظر آتے ہیں۔ اس تحقیق میں شامل پروفیسر ہیٹر لیڈی نے کہا ہے کہ 12 ہفتوں پر مشتمل اس تحقیق میں 27 موٹے لوگوں کا تجزیہ جاری رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کے اوقات مقرر کر کے لوگوں کو صحت مندی کی طرف گامزن کیا جا سکتا ہے۔