25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
فالج کا علاج دریافت کرلیا گیا
امریکی سا ئنسدا نوں نے دل کے دو رے کے نتیجے میں ہو نے والے فالج کا علا ج دریافت کر لیاہے ۔طبی ماہرین کا کہناہے کہ دل کے دورے کے نتیجے میں انسانی دما غ کے بہت سے خلیے مر دہ ہو جاتے ہیں جس کے باعث انسانی جسم مفلو ج ہو جا تا ہے ۔ امریکہ کی University of California میں کی گئی اس تحقیق کے مطابق نئی دواکے ذریعے دما غ کے مر د ہ خلیوں کو دوبا رہ فعا ل بنا یا جا سکے گا جس کے بعد دما غ کا متاثرہ حصہ تیزی سے صحت یاب ہو سکے گا ۔میڈیکل کے ماہرین نے کہا ہے کہ اس دوا کے ذر یعے وہ ہزار وں افراد جو فا لج کی وجہ سے معذور ی کا شکار ہوجا تےہیں دو بارہ ایک بھر پور اور صحت مند زندگی گزا ر سکیں گے۔