25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
فلمساز نے خراب آنکھ میں وڈیوکیمرہ نصب کرلیا
Rob Spenceنامی یہ شخص بچپن میں ایک آنکھ سے محروم ہوگیا تھا جس نے اپنی اس خراب آنکھ کی جگہ اب ایک چھوٹا سا کیمرہ نصب کرلیا ہے۔ یہ کیمرہ اس کے دماغ سے متصل نہیں ہے اس لئے وہ اس کی مدد سے دیکھ نہیں سکتاتاہم وہ تمام مناظر کو اس وائر لیس کیمرے میں ریکارڈ کرلیتا ہے جسے ایک وائر لیس ٹرانسمٹرکی مدد سے کمپیوٹر میں منتقل کردیا جاتا ہے۔ یہ کیمرہ 3 والٹ کی بیٹری سے چلتا ہے تاہم عام وڈیو کیمروں کی نسبت اس کا Resolutionانتہائی کم ہیں۔