25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
فضائی آلودگی ، دمہ کا باعث
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی سے بچوں میں دمہ کی شدت میں اضافہ ہو تا ہے۔ برکلے میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا اور اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کے مطابق فضائی آلودگی کے جائزے سے ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ فضا میں موجود بعض عناصر کے صحت پر دیرپا منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ Journal of Allergy and Clinical Immunology میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں محققین نے بتایا ہے کہ فضائی آلودگی سے جسم میں مدافعت پر مامور ٹی سیل کمزور ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے پھیپھڑوں کی استطاعت میں کمی اور دمہ کے مرض میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر KariNadeauکے مطابق جس طرح سگریٹ نوشی کرنے والی حاملہ خواتین کی وجہ سے ان کے یہاں پیدا ہونے والے بچوں پر اثرات دیکھے گئے اسی طرح فضائی آلودگی بھی ایسی خواتین پر اپنے اثرات چھوڑتی ہے۔