25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
گاجر کا جوس ناخن، بال، دانت اور ہڈیوں کے لئے مفید
گاجر کا استعمال بینائی تیز کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا بلکہ اس کے کئی طبی فوائد بھی ہیں ۔گاجر کا جوس ناخن ،بال ، دانت اور ہڈیوں کیلئے انتہائی مفید ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر میں وٹامن اے ، بی اور ای سمیت کئی ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی اہم ہیں ۔ ماہرین کے مطابق روزانہ گاجر کا جوس پینے سے نہ صرف جگر کا نظام فعال ہوتا ہے بلکہ یہ کینسر کی رسولیوں کی افزائش روکنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔