تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

گردن توڑ بخار پر قابو پانے کیلئے نئی دوا تیا ر

گردن توڑ بخار کی ایک نئی دوا عنقریب متعارف کرائی جا رہی ہے جس سے '' میننجائیٹس بی'' کی ہلاکت خیزی پر قابو پایا جا سکے گا۔ اس سے قبل طبی ماہرین نے میننجائیٹس سی کی ویکسین 1999ء میں متعارف کرائی جو خاصی کامیاب رہی مگر میننجائیٹس بی کا توڑ ابھی تک حل طلب مسئلہ تھا۔ ماہرین نے 36 سو بچوں پر نئی دوا کے تجربات مکمل کئے ہیں اور اس دوا نے کامیابی سے اثر دکھایا ہے۔ یہ دوا ایک معروف فارماسیوٹیکل کمپنی نے تیار کی ہے۔ یہ دوا بچوں کو پہلے سال دی جا سکے گی کیونکہ اس عرصہ میں گردن توڑ بخار کے حملے کا شدید خطرہ ہوتا ہے۔ اس بیماری کا جراثیم ریڑھ کی ہڈی اور دماغ کی جھلیوں میں سوزش کا باعث بن کر خطرناک بن جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.