تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
17 جولائی 2013
وقت اشاعت: 21:12

وبائی مرض نیگلریا فلولیری کا پنجاب میں پھیلنے کا خدشہ

لاہور…محکمہ بلدیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نیگلریا فلو لیری بیماری کا کراچی کے بعد پنجاب میں بھی پھیل سکتی ہے۔ محکمہ صحت احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔ محکمہ بلدیات کی جانب سے محکمہ صحت کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے نیگلریا فلولیری ایک وبائی مرض ہے، اس سے فروری اور مئی کے دوران کراچی میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ بیماری صاف اور تازہ پانی میں پائے جانے والے جراثیم سے پھیلتی ہے۔ یہ جراثیم سوئمنگ پولز، نہر اور صاف پانی کے دیگر مقامات پر پائے جا سکتے ہیں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہیکہ اس سلسلے میں عوام میں آگاہی پیدا کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.