19 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:59
خوش رہ کر عارضہ قلب سے بچا جا سکتا ہے، نئی تحقیق
نیویارک…این جی ٹی…خوش رہنا صرف آپ کی شخصیت پر ہی خوشگوار اثرات مرتب نہیں کرتا بلکہ عارضہ قلب سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ایسے لوگ جو خوش رہتے ہیں اور مثبت سوچ کے مالک ہوتے ہیں ان کے عارضہٴ قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی دباؤ اور ڈپریشن سے لوگوں کے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اس لئے کوشش کرنی چاہئے کہ منفی سوچ کو خود پر غالب نہ لایا جائے تاکہ ایک بھرپور اور صحت مند زندگی گزاری جا سکے۔