تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 جولائی 2013
وقت اشاعت: 14:25

سندھ:مڑے ہوئے پاوٴں کی درستگی کیلئے ڈاکٹر زکو تربیت دی جائے گی

کراچی… پیدائشی طور پر مڑے ہو ئے پاوٴں کی درستگی کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ کے سرکاری اسپتالویں میں ہڈی جوڑ کے ماہر ڈاکٹروں کو تربیت دی جا ئے گی جس کے بعد بغیرآپریشن بچوں کے مڑے ہوئے پاوٴں کو ٹھیک کیا جا سکے گا۔اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ طحٰہ فاروقی کے مطابق ابتدائی طور کراچی میں لیاری جنرل اسپتال،لیاقت آباد اسپتال،قطر اسپتال اور ملیر میں قائم سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کو تربیت دی جا ئے گی۔پندرہ روز تربیت میں ڈاکٹروں کو نومود اور بڑے بچوں میں مڑے ہو ئے پاوٴں کی شکایات کو دور کرنے کے لیئے بغیر آپریشن درستگی کو یقینی بنایا جا ئے گا۔ کراچی کے علاوہ جیکب آباد،لاڑکانہ،خیرپور اور سکھر کے اضلاع بھی شامل ہیں۔ٹریننگ کا آغاز پیر سے کیا جا ئے جو کہ وقفے وقفے سے تمام ڈاکٹروں کی تربیت تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.