تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
23 جولائی 2013
وقت اشاعت: 6:28

برطانوی سائنس دانوں کا نابینا پن کے علاج میں اہم پیش رفت کا دعویٰ

لندن… برطانوی سائنس دانوں نینابینا پن کے علاج میں اہم پیش رفت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔آنکھ کے اْس حصے کو اسٹیم سیل کی مدد سے تبدیل کیا جا سکتا ہے جو روشنی محسوس کرتا ہے۔یونیورسٹی کالج آف لندن کے مورفیلڈ آئی اسپتال کی تحقیقاتی ٹیم کی تحقیق کے مطابق پردہ بصارت پر موجود فوٹو ریسیپٹر نامی خلیے روشنی پڑنے پر متحرک ہو جاتے ہیں اور روشنی کو الیکٹریکل سگنل میں تبدیل کرتے ہیں جسے دماغ کو بھیج دیا جاتا ہے۔ ان سائنس دانوں نے پردہ بصارت بنانے کی نئی تکنیک دریافت کی ہے۔ اس میں ہزاروں اسٹیم سیل حاصل کیے جاتے ہیں اور ان میں اس طرح تحریک پیدا کی جاتی ہے کہ وہ فوٹو ریسیپٹر خلیوں میں ڈھل جائیں۔ اس کے بعد ان خلیوں کو نابینا چوہوں کی آنکھوں میں نصب کر دیا جاتا ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ خلیے آنکھ کے اندر موجود خلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر کام کرنا شروع کر دیتے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ اہم پیش رفت اوربہت بڑی کامیابی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.