23 جولائی 2013
وقت اشاعت: 16:54
کراچی میں ڈینگی وائرس نے ایک اور شخص کی جان لے لی
کراچی…کراچی میں ڈینگی وائرس نے ایک اور شخص کی جان لے لی جس کے بعدر واں سال کراچی میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ڈینگی سروی لنس سیل کے انچارج ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق بیس سالہ نعمان نیو کراچی کا رہائشی تھا جوڈینگی میں مبتلا ہونے پر ایک ہفتہ قبل نجی اسپتال میں داخل ہو ا تھا اورآج دم توڑ گیا۔ کراچی میں رواں سال ڈینگی وائرس سے متاثرہ یہ پانچویں ہلاکت ہے جبکہ اس سال شہر میں 478 افرادمیں ڈینگی کی تشخیص ہوچکی ہے ،جن میں بیس سے زائد افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔