24 جولائی 2013
وقت اشاعت: 19:12
ذیابیطس کے مریضوں میں معذوری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، تحقیق
کینبرا … جدید تحقیق کے مطابق ذیابیطس کے عمررسیدہ مریضوں میں جسمانی معذوری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ آسٹریلیا میں ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد جو ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں ان میں جسمانی معذوری کے امکانات 80 فیصد تک زیادہ ہوتے ہیں، ایسے مریض چلنے پھرنے اور اپنے روزمرہ کے کام سر انجام دینے سے محروم ہو سکتے ہیں۔ ریسرچرز کے مطابق خون میں شوگر لیول زیادہ ہونے سے عضلات کمزور ہو جاتے ہیں اور مختلف قسم کی معذوریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔