27 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:3
لاہور:انسداد ڈینگی ڈے پر محکمہ ماحولیات کے زیراہتمام آگاہی واک
لاہور…انسداد ڈینگی ڈے پر لاہور میں محکمہ ماحولیات کے زیراہتمام لبرٹی چوک پر ڈینگی آگاہی واک کی گئی ،شرکاء نے شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے ،سیکریٹری ماحولیات پنجاب انور رشید کی قیادت میں محکمہ کے افسران اور ملازمین نے لبرٹی چوک سے حفیظ سینٹر تک آگاہی واک کی،شرکاء نے ہاتھو ں میں ڈینگی سے آگاہی کے بینرز اٹھا رکھے تھے،شہریوں میں پمفلٹس اور ہینڈ لیف بھی تقسیم کئے گئے ،شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈینگی کو روکنے میں عوام کا کلیدی کردار ہے،احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس موذی وباء سے بچا جا سکتا ہے، سیکریٹری ماحولیات کاکہنا تھا کہ عوام اپنے گھروں اور عوامی مقامات کو صاف رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اس سے ڈینگی کو شکست دینے میں مدد ملے گی۔