6 اگست 2013
وقت اشاعت: 11:10
لاہور اور فیصل آباد ڈینگی کے حوالے سے ہائی رسک شہر قرار
لاہور…محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی کے حوالے سے لاہور اور فیصل آبادکو ہائی رسک شہر قرار دے دیا،موجودہ سیزن میں ڈینگی کے19 کنفرم کیسز سامنے آ چکے ہیں، تمام کا تعلق لاہور اور فیصل آبادسے ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا، موجودہ موسم میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد19 ہو گئی، پچھلے24گھنٹوں کے دوران8 نئے مریض سامنے آئے، جن میں سے4کا تعلق لاہور اور 4کا فیصل آباد سے ہے۔ لاہورمیں ڈینگی کے مریض میو،جناح اور کوٹ خواجہ سعید اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ محکمہ صحت نے اگست اور ستمبرکے مہینوں کو ڈینگی کے حوالے سے خطرناک قراردیاہے اورکہاہے کہ لاہور اور فیصل آباد ڈینگی کے حوالے سے ہائی رسک پر ہیں۔