17 اگست 2013
وقت اشاعت: 15:17
کراچی میں انسداد ڈینگی اسپرے مہم
کراچی…بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جا نب سے کل سے شہر بھر میں انسداد ڈینگی اسپرے مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ دوران اسپرے گھر کے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھیں۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق کل سے شروع ہو نیوالی انسداد ڈینگی اسپرے مہم دو ستمبر تک جا ری رہے گی جس میں شہر کے تمام علا قوں کو کو ر کیا جا ئیگا۔اسپرے ٹیم علاقے میں نہ پہنچنے کی صورت میں عوام 1339 پر شکایت درج کراسکتے ہیں۔ڈاکڑ ظفر اعجاز کے مطابق کراچی میں رواں سال اب تک چھ افراد ڈینگی کی باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ جبکہ 629 سے زائد افراد ڈینگی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ای ڈی او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ اسپرے کے دوران عوام اپنے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھیں تا کہ ڈینگی کے مچھر کی افزائش کا خا تمہ کیا جا سکے۔