20 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:22
مچھر ، ننھی منی مخلوق ازل سے انسانوں کیلئے پریشانی !
کراچی…ملیریا سمیت بعض وبائی امراض کا باعث بننے والا مچھر ازل سے انسانوں کیلیے پریشانی کا باعث رہا ہے ،چند سال سے ڈینگی کی وجہ سے خطے کے بعض دیگر علاقوں کی طرح پنجاب میں بھی دہشت کی علامت بن گیا ہے۔مچھر دیکھنے میں جتنا چھوٹا اتنا ہی خطرناک،کرہ ارض کا کوئی بھی خطہ کوئی بھی ملک ، ہوا میں بھنبھناتی یہ ننھی منی مخلوق اپنی موجودگی کا احساس دلاتی دکھائی دے گی ،ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں مچھروں کی تیس ہزار سے زائد اقسام ہیں ، کئی اقسام انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ، تاہم دو سے تین اقسام انسانوں کیلیے مصیبت بنی ہوئی ہیں۔دیگر کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی مچھر مخصوص موسم اور علاقوں میں ملیریا اور دیگر وبائی بیماریوں کا باعث بنتا رہتا ہے جبکہ چند سالوں سے بالخصوص پنجاب میں ڈینگی مچھر نے دہشت پھیلا رکھی ہے ، طبی ماہرین ڈینگی سے بچاوٴ کیلیئے صفائی سمیت حفاظتی تدابیر پر زور دیتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھر سے گھبرانے کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔