22 اگست 2013
وقت اشاعت: 21:20
خیبر پختونخوا میں خسرہ کے تین ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ
پشاور…محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں اب تک خسرہ کے تین ہزار سے زیادہ کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں رواں سال اب تک تین ہزار سے زیادہ بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوچکی ہے۔خسرہ سے چارسدہ ،مالاکنڈ،مردان ،نوشہرہ،پشاور ،سوات،ہری پور اور ڈی آئی خان زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق خسرہ ایک متعددی مرض ہے اوربچے اپنی نازک جسمانی ساخت کی وجہ سے آسانی سے اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔