تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
26 اگست 2013
وقت اشاعت: 19:21

سندھ میں ڈینگی کا انسداد، پنجاب کے ڈاکٹرز کی خدمات کا ارادہ تبدیل

کراچی…محکمہ صحت سندھ نے انسداد ڈینگی کے لیے پنجاب کے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا ارادہ تبدیل کرلیا۔محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق ڈینگی سرویلنس سیل کے انچارج ڈاکٹر شکیل ملک نے سندھ بالخصو ص کراچی میں ڈینگی کے بڑھتے ہو ئے کیسز کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت پنجاب کو خط لکھاتھا جس میں طبی ماہرین سے سندھ میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے مدد فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔تاہم آج اس سلسلے میں سیکریٹری صحت انعام اللہ دھاریجو کی زیرصدارت اجلاس میں محکمہ پنجاب کے طبی ماہرین کو کراچی بلانے اور ان کی خدمات حاصل کرنے کے معاملے کو روک دیا گیا ہے۔ کراچی میں رواں سال ڈینگی میں ساڑھے سات سو افراد مبتلا ہوئے جن میں سے چھ کا انتقال ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.