30 اگست 2013
وقت اشاعت: 9:16
سوات : ڈینگی سے متاثرہ 700مریض سیدوشریف اسپتال میں داخل
سوات…سوات میں ڈینگی سے متاثرہ 700مریض سیدوشریف اسپتال میں داخل ہوئے ،جن میں بڑی تعداد خواتین کی بھی شامل ہے، ڈپٹی کمشنرنے ڈینگی کی وباپر قابو پانے کے لئے آج اہم اجلاس طلب کیا ہے ،جس میں سوات میں ڈینگی ڈے منانے کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر سوات سیدامتیازحسین کاکہنا ہے کہ سیدوشریف اسپتال میں 473مریضوں علاج کے بعد صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں جبکہ اس وقت مزید 150کے قریب مریض اسپتال میں داخل ہیں جن میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے ،ڈپٹی کمشنرنے ڈینگی کی وباپر قابو پانے کے لئے آج اہم اجلاس طلب کیا ہے ،جس میں محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کے حکام شرکت کریں گے جس میں سوات میں ڈینگی ڈے منانے کا اعلان بھی کیا جائے گا۔