تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:16

کراچی : انسدادڈینگی مہم متاثر،محکمہ صحت نے حکومت سے ایک کروڑ مانگ لئے

کراچی…کراچی میں ڈینگی مہم متاثر ہوگئی ہے، پٹرول نہ ہونے کے باعث ڈینگی ماراسپرے نہیں ہورہا،محکمہ صحت نے حکومت سندھ سے ایک کروڑ روپے مانگ لیے،ذرائع محکمہ صحت کے مطابقکے ایم سی کے پاس ڈینگی ماراسپرے کرنے کے لیے 24 گاڑیاں ہیں لیکن پیٹرول نہ ہونے کی وجہ سے اسپرے میں مشکلات کا سامنا ہے،پٹرول کی فوری فراہمی کے لئے سیکریٹری ہیلتھ نے محکمہ خزانہ کو خط تحریر کیا ہے جس میں محکمہ صحت کو کراچی میں ڈینگی اسپرے کے لیے ایک کروڑ روپے جاری کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں اب تک ڈینگی سے 10افراد ہلاک اور910 متاثر ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.