تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:34

کراچی میں ڈینگی متاثرہ مریضوں کی تعداد1050 سے تجاویز کرگئی

کراچی…کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 50 سے تجاویز کرگئی ہے جس میں سے ایک ہزار تین کا تعلق کراچی سے ہے۔ڈینگی سرولینس سیل کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضا فہ ہوتا جار ہا ہے۔سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1050 سے زائد ہو چکی ہے۔اب بھی شہر کے مختلف اسپتالوں میں سیکڑوں افراد زیر علاج ہیں۔جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔کراچی میں ڈینگی سے اب تک گیارہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب شہر میں حکومت سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے تاحال اسپرے سمیت دیگر اہم امور پر کاروائیاں صرف اخبار ی بیانات تک ہی محدود ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سرویلینس سیل کی جانب سے جو ڈیٹا جمع کیا جاتا ہے وہ صرف تیس فیصد ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.