تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
9 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:25

لوئر دیر میں ڈینگیکے آٹھ مریضوں کی تصدیق

سوات…سوات کے بعد لوئر دیر میں بھی ڈینگی پھیلنے لگا، ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل 8 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس میں سے چار کو علاج کے بعد فارغ کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ کے ایم ایس ڈاکٹر بشیر الدین خلجی کے مطابق پہلی بار ڈی ایچ کیو اسپتال میں 8 مریضوں کو داخل کر ایا گیا ہے جن کا تعلق باجوڑ ایجنسی کے علاقہ ارنگ سے ہے جو کہ سوات میں ڈینگی کا شکار ہوکر تیمرگرہ پہنچ گئے ہیں ڈاکٹر خلجی کے مطابق 8مریضوں میں سے 4کو علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جبکہ اس وقت چا ر مریض زیر علاج ہیں۔انتظامیہ نے اس وقت لوئر دیر کے درجنوں دیہات میں مچھر مار اسپرے کا آغاز نہیں کیا ہے جوکہ کسی بھی وقت خطر ناک شکل اختیار کرسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.