تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:27

کراچی : مزید 31 ڈینگی کی تصدیق،سندھ میں متاثرین کی تعداد 1143 ہوگئی

کراچی… کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 31 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1143 تک جا پہنچی ہے۔ ڈینگی سرویلینس سیل کے انچارج ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق کراچی میں مزید 31 افراد میں ڈینگی کی تصدیق کی ہوچکی ہے۔جس کے بعد شہر میں متا ثرہ افراد کی تعداد 1080 سے تجا وز کر چکی ہے۔ جبکہ اب بھی 42 افراد صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ صوبے میں 1125 سے زاید افراد ڈینگی میں مبتلا ہو چکےء ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.