13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:15
سوات : ڈینگی کے مزید 3 مریض ہلاک،تین ہفتے میں تعداد گیارہ ہوگئی
سوات…سوات میں سیدو شریف اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں میں سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوگئے،گذشتہ تین ہفتوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ ترجمان سیدو شریف اسپتال ڈاکٹر واصل خان کے مطابق گذشتہ 3 ہفتوں کے دوران 2005 ڈینگی کے مریض داخل ہوئے جن میں سے 1540 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو واپس جا چکے ہیں جبکہ اس وقت 258 مریض زیر علاج ہے جن میں سے 4 بچے اور 80 خواتین شامل ہیں ،،ڈاکٹر واصل خان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 103 مریض اسپتال میں داخل ہوئے ہیں ،، تاہم آج دو مریض جان کی بازی ہار گئے،تین ہفتوں میں ڈینگی سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 11 ہوگئی۔