14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:9
پمزمیں داخل کانگو سے متاثرہ ایک اور مریض چل بسا
اسلام آباد…پمزمیں داخل کانگو سے متاثرہ ایک اور مریض چل بسا، کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تین روز قبل کانگو سے متاثرہ یوسف اور ان کے دو بیٹوں کو پمز میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ان کا ایک بیٹا شیراز دو روز قبل انتقال کرگیا۔ یوسف کا دوسرا بیٹا زیرعلاج ہے۔