15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:35
پنجاب میں ڈینگی کے مزید تین نئے کیسزسامنے آگئے
لاہور…گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے تین نئے کیسزسامنے آگئے،جن کے بعد صوبے میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد124ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے نئے سامنے آنے والے کیسزمیں سے 2 کا تعلق لاہور اورایک کاشیخوپورہ سے ہے۔ان کیسز کے بعد صوبے میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 124 ہوگئی ہے،محکمہ صحت کے حکام کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہے اور مریضوں کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولتیں دی جا رہی ہیں۔