تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:26

ڈینگی :حکومت پنجاب کی خیبر پختون خوا حکومت کو تعاون کی پیش کش

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے خیبر پختون خوا حکومت کو تعاون کی با ضابطہ پیش کش کردی۔ لاہور سے جاری بیان کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت خیبر پختون خوا کو انسدادِ ڈینگی کی ادویات کی مفت فراہمی کیلئے تیار ہے۔ ترجمان کا کہناہے کہ انسداد ڈینگی کے تجربات اور دیگر ضروری معلومات کیلئے خیبر پختون خوا حکومت کے ساتھ تبادلے کیلئے تیار ہیں، انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے خیبر پختون خوا سمیت دیگر صوبوں کی امداد ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.