22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 23:41
سوات: ڈینگی وائرس سے ایک اورنوجوان ہلاک
سوات…سوات میں ڈینگی وائرس نے ایک اورنوجوان کی جان لے لی ، جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 21ہوگئی ہے ،مزید 85افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر5717تک پہنچ گئی۔سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر واصل خان کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ22 سالہ نوجوان انورعل انتقال کر گیا ، جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 21ہوگئی ہے ،ڈاکٹر واصل خان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 85مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ،ترجمان کے مطابق اس وقت سیدشریف اسپتال میں 265مریض زیرعلاج ہیں جن میں9بچے اور70خواتین شامل ہیں، اسپتال میں زیر علاج33مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں رکھا گیا ہے جبکہ دو مریضوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔