تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:37

خوشحال ازدواجی زندگی کا راز۔ساس سے بہتر تعلقات،نئی تحقیق

کینبرا… این جی ٹی…خواتین اس بات کوتسلیم کریں یا نا کریں لیکن سائنس نے اس بات کو ضرور مان لیا ہے کہ اپنی ساس کے ساتھ وقت گزارنا شادی شدہ زندگی کو مزید خوش اور آسودہ حال بنا سکتا ہے۔جی ہاں آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اپنی ساس کے ساتھ زیادہ میل جول کرنے والی خواتین کی ازدواجی زندگی زیادہ خوشحال گزر سکتی ہے۔اس سروے نما تحقیق کاساس اور بہو کی ازلی دشمنی کی تمام روایات کو غلط ثابت کرتے ہوئے یہ نتیجہ سامنے آیا کہ ساس سے دوری اختیار کرنے کے بجائے ان سے بنا کر رکھنے میں ہی زیادہ فائدہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.