تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
11 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:40

کھانے کو اسکین کرکے غذائیت اور کیلو ریزبتانے والی ڈیوائس

اوٹاوہ …این جی ٹی …عام طور پر خواتین اور نو جوان لڑکیا ں سالہا سال ڈائیٹنگ کر تی ہیں اور اکثر مو ٹاپے کے ڈر سے بیشتر کھانوں میں موجود کیلوریز کے بارے میں معلومات نہ ہو نے کے باعث انہیں کھانے سے بھی اجتناب کر تی نظرآتی ہیں۔ ان تما م خواتین اور مر دحضرات کے ان مسائل کا ایک کارآمد حل پیش کرتے ہو ئے کینیڈا میں ذہین دماغوں نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو پلیٹ اور پلاسٹک کے پیکٹ میں پیک غذا کو اسکین کر کے اس میں موجود کیلوریز سے سیکنڈز میں آگاہ کر دیتی ہے۔Tellspec نامی اس ڈیوائس کو باآسانی ساتھ رکھا جاسکتا ہے جسے آن کر کے جیسے ہی کسی بھی قسم کی کھانے کی چیز پر رکھا جاتاہے تو یہ اسے اسکین کر کے اسمارٹ فون پر اس کے بارے میں ایک مکمل معلومات بھیجتی ہے۔اس ڈیوائس کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ صرف کیلوریز کے علاوہ کھانے میں مو جود اہم اجزاء، غذائیت، کیمیکل اور الرجی کر نے والی اشیاء کے بارے میں بھی آگاہ کردیتی ہے جسے پڑھنے کے بعد آپ کی مرضی ہے کہ اسے کھائیں یا ارادہ ترک کر دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.